ہنزہ نیوز اردو

سیاح ہنزہ سے مایوس کیوں لوٹتے ہیں؟؟

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

کریم مایور

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک محترم دوست کا مراسلہ نظروں سے گزرا جس کا عنوان تھا
” سیاح ہنزہ سے مایوس” محترم بھائی نے بلکل سہی فرمایا ہے کہ سیاح ہنزہ سے مایوس لوٹتے ہیں کیوں کہ ہنزہ کی خوبصورتی اتنی نہیں جیتنی دنیا بھر میں مشہور ہے کیونکہ ہنزہ کوئی اللہ کی تخلیق تھوڑی ہے جو خوبصورت ہو یہ پہاڑ، سرسبز وادیاں، ہنزہ والوں نے اپنے ہاتھوں سے نقش کئے ہیں سیاحوں کو بے وقوف بنانے کے لیے آپ سوچ رہے ہونگے کہ شاہد میرا ذہنی توازن ٹھیک نہیں مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ میں اپنی مکمل ہوش و ہواس میں لکھ رہا ہوں صرف فرق اتنا ہے کہ میں ایک ذہنی مریض کو اُسی کی زبان میں جواب دے رہا ہوں….سیاح ہنزہ سے مایوس اس لیے لوٹتے ہیں کہ ہنزہ کے لوگ جھوٹے اور دغاباز نہیں ہیں…

سیاح ہنزہ سے مایوس اس لیے لوٹتے ہیں کہ ہنزہ کی خوبصورتی ان کو واپس جانے نہیں دیتی

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز میں زیادہ مہنگائی نہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ 
ہنزہ کا ایک ایک فرد مخلص ہے اور سیاحوں کی مدد کرتے ہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ 
ہنزہ والے سیاحوں کو اللہ کی رحمت سمجھ کر اپنا منہ کا نوالہ بھی پیش کرتے ہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ 
ہنزہ والے چور اور راہزن نہیں ہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ 
ہنزہ والے دشت گرد نہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ 
ہنزہ والے مصنوعی جھیل کی جگہ اصلی جھیل دیکھاتے ہیں وہ بھی بلکل مفت

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ 
ہنزہ والے گلگت بلتستان کو ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کو مشہور کر رہے ہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ
ہنزہ والے تعلیم یافتہ اور آمن پسند لوگ ہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ
ہنزہ والے مصیبت کے وقت خود باہر رہ کے اپنے گھروں میں مہمانوں کو جگہ دیتے ہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ
ہنزہ دنیا کا وہ واحد جگہ ہے جہاں پر دنیا کے دس مشہور پہاڑ ہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ
ہنزہ شہداء کی سر زمین ہے اور ہنزہ والے محب وطن پاکستانی ہیں

سیاح ہنزہ سے اس لیے مایوس لوٹتے ہیں کیونکہ
ہنزہ، نذیر صابر، سرباز خان، سمینہ بیگ، ڈاکٹر شیرین، انیتا کریم، شارستہ بیگ، دیاینا کریم، اشرف آمان، اور سینکڑوں قومی ہیروز کی سر زمین ہے

مجھے یقین ہے کہ محترم بھائی جنہوں نے سیاح ہنزہ سے مایوس کے عنوان سے مراسلہ لکھا تھا کو میری اس تحریر سے کچھ افاقہ ہوا ہوگا اگر نہ ہو تو رابط شرط ہے

مزید دریافت کریں۔