ہنزہ نیوز اردو

سکول سے ملحقہ اراضی سکول(ادارے)کے نام انتقال کرانے کے بجائے چوری چھپے اپنے نام انتقال کروا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 

گلگت(پ۔ر)کمیونٹی سکول(بی ای سی اس)مہدی کالونی سکوار کا سابقہ تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین نے2005 ؁ء میں سکول فنڈ سے خریدی ہوئی سکول سے ملحقہ اراضی سکول(ادارے)کے نام انتقال کرانے کے بجائے چوری چھپے اپنے نام انتقال کرواکر اپنے عہدے کا غلط فائدہ اٹھای اہے۔اس حوالے سے اس وقت کی تعلیمی کمیٹی اور اہل محلہ کو اندھیرے میں رکھ کر اہل محلہ اور سکول میں زیر تعلیم175طلباء و طالبات کے ساتھ انتہائی ظلم کیا ہے۔اہل محلہ سکول انچارج نے بھرپور احتجاج کی اور سکوار اصلاحی کمیٹی کو دونوں فریقین کے تنازع کے فیصلہ کا تحریری اختیاردیا۔ فیصلہ سکول کے حق میں آنے کے باؤجود سکول اراضی پر تعمیراتی کام ہورہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو اصلاحی کمیٹی اور سکول انچارج نے درخواست بھی دی ہے۔جوٹیال تھانے میں رپورٹ بھی درج کروائی گئی ہے لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی ہے۔اہل محلہ اور سکول انچارج غلام اکبر نے وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری اور گورنر گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ لینڈ مافیا سے سکول اراضی کو واہ گزار کرانے کے احکامات دیکر ہمارے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگانے والوں اصلاحی کمیٹی کے فیصلے کا پابند بنایا جائے۔اس گھناؤنی حرکت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے تاکہ محلے میں سکول اراضی تنازع کی وجہ سے نقص امن کا خطرہ نہ ہو۔

مزید دریافت کریں۔