ہنزہ نیوز اردو

سکردو: پہلی بار بلترو گلیشیرز کا متبادل راستہ دریافت کرکے بہت بڑے ایرے کو دریافت کرلیا ہے، اکبرعلی اینڈ ٹیم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 سکردو: ( پاکستان ڈسکور ) کمپنی اور شگر برالدو کی مقامی ٹور گروپ نے نیا پاس دریافت کرلیا باقر جما ل ،اکبر علی اور ساتھیوں کے ہمراہ ڈسکور کمپنی ممبران نے شگر ہو نالے سے سفر کرتے ہوئے 11 دن کے مسافت طے کرنے کے بعد متعدد سنو پیک ،سنو ڈیزرٹ ،سنو پاس اور بلند و بالا پہاڑی چوٹیاں دریافت کرلی ہیں ان کی ٹیم نے جمال پاس اور سنو پیک پر پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باقر جما ل اور اکبر علی نے کہا کہ ہم نے جس پاس کو دریافت کیا ہے اس چوٹی کا نام جما ل پاس رکھا گیا ہے اس راستے کا کھوج لگانے کا مقصد غیر ملکی اور ملکی کوہ پیماؤں کے لئے مزید چوٹیوں اور سنو پیک کو دیکھنے اور سر کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا ہم نے پہلی بار اس راستے کو پار کرکے ایک ہی وقت میں کے ٹو ،بیافو گلیشیرز ،اوگرے پیک ون ،ٹو ،تھری ،اوزوم براق ،لا ٹوق ون سے چھے تک کا پیک ،سنو لیک اور براڈ پیک کا نظارہ کرسکتے ہیں اور ان کو قریب سے دیکھنے کے ساتھ کوہ پیما کسی بھی پیک کے لئے کوہ پیمائی کا انتخاب کرسکتے ہیں باقر جما ل ،اکبر علی کی ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے پہلی بار بلترو گلیشیرز کا متبادل راستہ دریافت کرکے بہت بڑے ایرے کو دریافت کرلیا ہے جہاں سے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو نیا راستہ ملنے کے ساتھ مزید پہاڑی چوٹیوں کا علم ہوگا اور کوہ پیمائی کریں گے اس نئے دریافت ہونے والے پاس سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ ملنے میں مدد حاصل ہوگی محکمہ سیاحت کو اس پاس میں واقع چوٹیوں اور سنو پیک،سنو ڈیزرٹ کو عالمی دنیا میں تشہیر کرکے عالمی کوہ پیماؤں کو اس نئے دریافت ہونے والے مقام کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہیں ۔

پھسو ٹائمز اُردُو

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ