ہنزہ نیوز اردو

سکردو میں برآمد شراب کے خالی بوتلوں کی تصویر بنانا سنگین جرم بن گیا، کمشنر بلتستان سخت برہم۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

سکردو:سکردو چھومک پُل روڈ کیلئے کھدائی کے دوران شراب کی سینکڑوں بوتل برآمد ہونے اور اُن بوتلوں کی تصاویر بنانے پر کمشنر بلتستان سخت برہم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چھومک پل کو جانے والی سڑک کا افتتاح کیا تو کھدائی کے دوران غیر یقینی طور پرپی ٹی ڈی سی ہوٹل سکردو کے احاطے میں زمین کے نیچے سے سینکڑوں کی تعداد میں شراب کی بوتلیں نکل آیا تو لوگ ششدر رہ گئے۔
موقع پر موجود اسپیشل برانچ کے اہلکار نے جب شراب کے بوتلوں کی تصاویر بنائی تو کمشنر بلتستان سخت برہم ہوگئے اور عوام کے سامنے اہلکار کے ہاتھ سے قیمتی موبائل چھین کر توڑ دیا۔ کمشنر بلتستان کے اس روئے کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پایا جاتا ہے اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کمشنر جرائم کے خاتمے میں ناکامی پر جرم کو چھپانا چاہتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلتستان جیسے سرزمین اہلبیت کہلانے والے خطے میں اس قدر شراب کی بوتلوں کی برآمد اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یہاں جرائم چھپ کر کی جاتی ہے اور انتظامیہ نے اس حوالے سے آنکھیں بند کی ہوئی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائیں اور بلتستان میں شراب فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کو گرفتار کریں۔

( ٹی این این)

مزید دریافت کریں۔