ہنزہ نیوز اردو

سویٹ ٹوتھ کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانہ عائد

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(شاہدہ درویش) ہنزہ کریم آباد کے مقام پر آئس کریم پالر جو کہ سویٹ ٹوتھ کے نام سے مشہور ہے۔ جس کا مالک لاہور کا رہائشی ہے اور جانا مانا شخصیت ہے۔ دو دن پہلے اس جگہ سے مقامی اور غیر مقامی سیاحوں نے آئس کریم کھانے کے فوراً بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بد ہضمی کا شکار ہو گئے اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی کل تعداد بارہ (12) بتائی جا رہی ہے جن کو بر وقت ہسپتال منتقل کیا گیا نیز ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی جانب سے
فوری طور پر سویٹ ٹوتھ کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانہ عائد کر دی نیز عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ہنزہ مذکورہ سویٹ ٹوتھ کے مالک کو گرفتار کرے اور ضلع بدر کروائے۔

مزید دریافت کریں۔