ہنزہ نیوز اردو

سوشل میڈیا پر شائع عارضی ملازمین کے ایکٹ پر دستخط کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان سے منسوب خبروں کو بے بنیاد قرار دیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت۔ گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے مقامی اخباروں اور سوشل میڈیا پر شائع عارضی ملازمین کے ایکٹ پر دستخط کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان سے منسوب خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عارضی ملازمین کے حوالے سے کوئی ایکٹ نہ گورنر آفس کو موصول ہوا ہے اور نہ ہی اس ایکٹ کا کوئی وجود ہے البتہ اس بابت ایک پرائیوٹ بِل گلگت بلتستان اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ ایسی خبریں عارضی ملازمین اور عوام الناس میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ گورنر آفس کو سیاسی طور پر نشانہ بنانا چاہتے ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت اپنے آخری ایام میں سیا سی پوائنٹ سکورننگ کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے کوئی بھی ایکٹ اگر گورنر گلگت بلتستان کو موصول ہوگا تو گورنر گلگت بلتستان ضرور اس کی منظوری دیں گے تاکہ کئی سالوں سے خدمات سرانجام دینے وہے عارضی ملازمین کے مشکلات دور کئے جاسکیں۔اس حوالے سے تمام عارضی ملازمین اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ غیر مستند اخباری بیانات اور سوشل میڈیا میں شائع ہونے والے غلط پروپگنڈا پر یقین کرنے کے بجائے گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ اصل حقائق سے باخبر رہ سکیں۔

مزید دریافت کریں۔