ہنزہ نیوز اردو

سماجی شخصیت خان محمد نے لائیف انشورنس علی آباد ہنزہ میں محبوب عالم (مرحوم)ولد حماد اللہ کی شریک حیات کو بیمہ پالیسی انشورنس کاڈیتھ کلیم چیکدیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(این این آئی)سماجی شخصیت خان محمد نے لائیف انشورنس علی آباد ہنزہ میں محبوب عالم (مرحوم)ولد حماد اللہ کی شریک حیات کو بیمہ پالیسی انشورنس کاڈیتھ کلیم چیک دینے کی تقریب کی موقع پر کہا کہ بیمہ پالیسی کسی کی بھی دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعداپنے اولاد کے لئے دستگیری کا سب سے بڑا وسیئلہ ہے۔ جس کے سبب اولاد کی معیاری تعلیم،حفظان صحت اوران کی کفالتکر کا ضامن ہے۔ اگر ایک گھر کاکفیل دنیا سے چلا جاتا ہے اور اس سے قبل اس نے بیمہ پالیسی اپنایا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے درحقیقت زندگی محفوظ بنالیا ہے۔انھوں نے ہز ہائیس سر سلطان محمد شاہ کا بیمہ زندگی کے بارے میں ارشاد کو دھرایا کہ’’ بیمہ زندگی کے فوائد کوشاید بردران اسلا م ا چھی طرح محسوس نہیں کرتے ہیں اس لئے ضرورت ہے کہ مسلمانوں میں بیمے کو ہر دل عزیز بنانے کے لئے پوری کوشش کی جائے بیمہ کرانے سے اسلامی شریعت کی بالکل خلاف ورزی نہیں ہوتی اس لئے بیمہ کرانے کے متعلق کسی مسلمان کو جیجک محسوس نہیں کرنا چاہئے۔ میَں نے خود بیمہ کرایا ہوا ہے جو بیمہ زندگی کے بارے ،میں اعتقاد کاثبوت ہے‘‘۔
تقریب کے مہمان خصوصی ظہور کریم (ایڈووکیٹ) اور محبوب عالم ایریا منیجرنے مرحوم کی دور اندیشی اور بیمہ زندگی کی اہمیت و افادیت پر سیر گفتگو کی اور اس رائے کا اظہار کیا کہ نئی نسل کو بیمہ زندگی کے بارے میں شعور و آگاہی کی اشد ہے۔ ْ ْْْْْْْْْْْْْْْْ 

مزید دریافت کریں۔