ہنزہ (پ ر) ہنزه اسٹوڈینٹس فیڈریشن اور ہنزه یوتھ فورم نے شاه سلیم خان کو ہنزه کے ضمنی اتخاب میں شاندار کا میابی پر مبارک باد پیش کی ہے. HYF کے وائس چیرمین شہزاد برچہ نے کہا ہے کہ عوام ہنزه نے شاه سلیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اب سلیم خان کو عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہوگا.ہنزه بہت سارے مسائل میں گرا ہوا ہے. بجلی, پانی اور صحت کے مسائل سر فہرست ہیں. اپر ہنزه میں روڑ سفر کرنے کے قابل نہیں.ہنزه سی پیک کا گیٹ وے ہے اور سیاحت کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں ایک منفرد پہچان رکھتا ہے.سیاحت کے شعبے کی ترقی پر بھی پر توجه دینے کی ضرورت ہے. تعلیمی میدان میں ترقی ہو رہی ہے ہنزه میں قراقرم یونیورسٹی کے کمپس کا بھی اعلان ہو چکا ہے.جس کی کلاسس کا آغاز اور بلڈنگ کی تعمیر کے لیے بھی سلیم خان کو کوشش کرنی چاہیے.
HSF اور HYF ہنزه کے نوجوان اور طلباء کی غیر سیاسی اور غیر مزہبی تنظیم ہے جو سلیم خان کے ساتھ مکمل تعاون کرتی رھے گی اور علاقے خصوصی طور پر یوتھ کےمسائل کے حل کے لیے اپنی کوشش مزید تیز کرے گی امید ہے کہ سلیم خان نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔