گلگت ( پ۔ر) سب ڈویژ نل مجسٹریٹ ۔اسسٹنٹ کمشنرگلگت خرم پرویز نے جی بی ڈی ایم اے کے پلاٹ مناور سے پتھر چوری کرنے والے تین افراد کو تعزیرات پاکستان زیر دفعہ 188ppc کے تحت سات یوم کیلئے جیل بجوادیا ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمینٹ کے تحریری شکایت پہ جی بی ڈی ایم اے کے پلاٹ واقع مناور میں چھاپہ مارا اور پتھر چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں تین افراد عبدامنان ولد شیر افضل سکنہ چیلاس ۔عمران اللہ ولد میر باز خان سکنہ مناور اور فرزند ولد بشیر سکنہ ہربن کو سرکاری اراضی سے پتھر چوری کے جرم میں جیل بجوادیا ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کچھ لوگ سرکاری اراضی سے غیر قانونی طور پہ پتھروں کو توڑ پھوڑ کرکے خریدو فروخت کرتے ہیں ۔اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے خا لصہ سرکار سمیت دیگر سرکاری الاٹ شدہ اراضی کو اپنے مزموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرینگے ۔مقامی انتظامیہ نے خالصہ سرکار سمیت سرکاری ادراے جن کو پلاٹ الاٹ ہوئے ہیں تعمیرات دیگر کام کرنے کی اجازت دی ہے اسکے علاوہ کسی کو بھی تعمیرات اور کسی کام کرنے قطعاٌ اجازت نہیں ہے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی آج کے کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں ایسے غیر قانونی کام کرنے والے عناصر کے کی نشاندہی کریں تاکہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔مقامی انتظامیہ تحصیل میں انتظامی رٹ کو ہر حال میں قائم رکھے گی۔۔
مضامین
سر زمین ہنزہ ہر ہائنس پرنس کریم آغا خان کی پہلی تشریف آوری: ترقی اور دنیا کے ہم عصر علمی و فلسفیانہ نظریات پر ان کی مظبوط گرفت۔
(مقالہ خصوصی) عیاں را چہ بیان کے مصداق یہ تاریخی حقیقت روز روشن کے مانند ہے کہ ماہ اکتوبر کی بیس سے چھبیس تاریخ کا