ہنزہ نیوز اردو

سب ڈویژن گوجال میں جشن نوروز اور شجر کاری کا پروگرام

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

*ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) سب ڈویژن گوجال میں جشن نوروز اور شجر کاری کا پروگرام*
اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گوجال محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت عید نوروز منانے اور سب ڈویژن گوجال میں شجر کاری مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفس گلمت گوجال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ہنزہ، تحصیلدار گوجال، صدر اسماعیلی لوکل کونسل برائے گلمت، ڈی ایف او اور آر ایف او ہنزہ سمیت چیرمین گولڈ، چیرمین ماسو ایل ایس او، صدر گلمت ایجوکیشنل سوسائٹی، صدر و اراکین ششکٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور صدر و اراکین آندرہ پویگا نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ سب ڈویژن گوجال میں عید نوروز اور شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے منائی جاے گی۔ عید نوروز کے حوالے سے مرکزی تقریب گلمت پولو گراؤنڈ میں منعقد ہوگی اور آندرہ پیوگا میں شجر کاری کرکے سب ڈویژن گوجال میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔