ہنزہ نیوز اردو

ساجد سدپارہ اور اس کے کے ٹو سے بھی بلند حوصلے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

کے ٹو کے بلندیوں سے بھی بلند حوصلہ رکھنے والے ساجد سدپارہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔اٹھ ہزار سے دو سو میٹر سے بھی بلند حوصلے رکھنے والے گلگت بلتستان کا بیٹا ہمیں آپ اور آپ کے ابو محمد علی سدپارہ پے فقر ہے آپ نے پاکسان کا نام دنیا میں روشن کیا۔

3 دن سے پوری قوم اس عزم اس امید کے ساتھ بہت ہی بے صبری سے آپ کے بابا محمد علی سدپارہ کا انتظار کررہی ہے پوری قوم امید لگائی بیٹھی ہے کہ کہی نہ کہی سے کوئی اچھی ہی خبر ملے گی ۔

آپ نے بابا سے کہا ہوگا بابا میں نیچھے جاتا ہے آپ کے لیے کوئی چائی پانی کا بندوست کرتا ہوں آپ سبمٹ کر کے آجانا میں نیچھے کیمپ میں انتظار کرتا ہوں۔
بابا کے ساتھ گئے یہاں آپ خوش بھی ہوئے ہونگے کہ بابا بغیر اکسیجن کے کے ٹو سبمٹ کرہا ہے بابا بھی اس سے خوش ہوتا نہ کی وینٹر میں پہلی بار ریکارڈ بنانے جارہا ہے بغیر اکسیجن کے کے ٹو جانا بہت ہی کم کوہ پیماؤں کو نصیب ہوتی ہے ان میں سے ہمارا ہیروں محمد علی سدپارہ بھی شمار کوتا ہے۔

ہم ابھی بھی پوری امید سے ہیں کہ محمد علی سدپارہ اور ساتھی کے بارے میں ضرور کوئی اچھی خبر ملے گی ۔

کسی نے نہیں دیکھا ہے کہ آپ جب کیمپ واپس آئے تھے تو آپ نے ایک ایک منٹ کیسی گزاری ہوگی اپنے بابا کی خیر و عافیت کے لیے رب سے التجا کرتا رہا ہوگا منفی 60 ڈگری میں رات کیسی گزری ہوگی ساجد اپنے بابا کے لیے بہت رویا ہوگا ۔

ساجد سدپارہ اور اس کے کے ٹو سے بھی بلند حوصلے

از قلم کمیل عباس برچہ

ساجد یہی سوچتا رہا واپس کیمپ آیا ہوگا کہ بابا اور اس کے ساتھی آئینگے تو ہم ساتھ نیچھے سکردو جائینگے وہا ہمارے انتظار میں بہت سے لوگ ہار ہاتھ میں لیے ہونگے اور ہمارے پہنچتے ہی ہمارا استقبال کرینگے اور ہمںیں ہار پہنائے گے۔
ہم پہاڑوں کے وارث و محافظ ہیں اور پہاڑ ہمارے واث و محافظ
کے ٹو سے زیادہ بلند حوصلے رکھنے والے ہمارے ہیرو کے لیے ہم آج بھی دعاگوں ہیں اللہ کے ہاں معجزوں میں کوئی کمی نہیں۔
باپ کے ساتھ کے ٹو پے نکلے اور یہ ارمان لے کے نکلے ہونگے کہ میں اور بابا پاکستان کا نام روشن کرینگے ۔ساجد کو کیا پتہ تھا کی بابا اس کے ٹو کے خوبصورتی میں کہی کھوجائنگے اور بابا کو کیا پتہ تھا کی بیٹے سے الگ ہوجائنگے ۔
ساجد تو خوشی خوشی نیچھے کیمپ واپس ہوا ہوگا نا کہ بابا کے آنے تک میں چائے پانی کا بندوست کرتا ہوں اسے کیا پتہ تھا کہ کے ٹو کی خوبصورتی اس کے بابا کو سینے میں کہی چھپاتی ہے۔
اے یعقوب سے یوسف سے ملانے والے ۔اے آدم کو حو کے پاس پلٹانے والے اے نا امید لوگوں کی امید گاہ باپ کو اس کے بیٹے کے پاس سلامتی ،تندرسی کے ساتھ بیٹے سے ملا دے ۔
ہمارے ہیروز محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو پوری قوم دو سو بیس ملین عوام سلام پیش کررتی ہے۔

یہ سخت جان انسان جو کہتا تھا کہ پہاڑوں میں کہیں کھو جاؤں تو بھی کچھ دن برف میں گھر بنا کے زندہ رہ سکتا ہوں
اتنی جلدی ہمت ہار نہیں سکتا
جس کا حوصلہ کے ٹو سے زیادہ بلند ہو وہ ایسے ہار نہیں مان سکتا محمد علی سدپارہ کے لیے نیک خواہشات نیک دعائیں
پہاڑوں کا بیٹا پہاڑوں میں کھو گیا ہے۔
اے عرش والے کوئی معجزہ دیکھا[divider]

مزید دریافت کریں۔