قومی احتساب بیورو نے سابق گورنر میر غضنفر علی خان اور ان کے صاحبزازے سابق رکن اسمبلی پرنس سلیم کو نیشنل بنک سوست کے قرضوں سے متعلق کیس میں طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں کو 18نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جہاں ان سے سوست ڈرائی پورٹ کی زمین کو گروی رکھ کر نیشنل بنک سوست برانچ سے پانچ کروڑ روپے قرضہ حاصل کرنے کے بارے میں تحقیقات کی جائے گی۔ زرائع کے مطابق ڈرائی پورٹ زمین گروی قر ضہ کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔ میر غضنفر علی خان اور پرنس سلیم سے انو سٹگیشن کے بعد ریفرنس داخل کیا جائے گا، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ