ہنزہ نیوز اردو

سابق ڈسٹرکٹ اور یونین کونسلا ت کے چیرمین و ممبر ان بلدیاتی فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے اظہار خیال کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین )سکرٹری بلدیات کے کاوشوں سے 20اور10فیصد کو کونسلات کو منتقل کرنا خوش آئندہ ہیں چونکہ اس سے قبل گزشتہ دسالوں سے زائد کے عرصے میں ضلعی انتطامیہ اپنی مرضی سے خوچ کرتے تھے جس میں عوامی مفاد کے سیکموں پر زیادہ توجہ نہیں دیتے تھے جس کے لئے ہم سیکرٹری بلدیات اور ڈائریکٹرز کی کا وشوں کا سہراتے ہیں، ا ن خیالات کا اظہار سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت جان عالم ، اجلال حسین اور چیرمین سابق یونین علی آباد دینار خان اور ممبران یونین کونسلات ہنزہ کے منعقدہ اجلاس میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ہم بحیثت عوامی نمائندے اپنی علاقوں میں عوامی مفاد کے چھوٹے چھوٹے منصوبے رکھتے تھے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کافی حد تک کمی ہوتی تھی تاہم جب سے بلدیاتی انتخابات نہ ہوئی تب سے ضلعی انتظامیہ کے سربراہان عوامی نویت کے سیکموں کے بجائے سرکاری کاموں پر اکثر خرچ کیا کرتے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ کونسل کو جوں ہی فنڈز منتقل ہو گی ضلع بھرکے سابق ٖسٹرکٹ اور یونین کونسلات کا ممبروں کے علاوہ علاقے کے معتبران کی مشاورت سے فنڈز خرچ کرئینگے تاکہ عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل بھی حل ہونگے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جلداز جلد بلدیاتی انتخابات بھی کرائے تاکہ نچھلے سطح کے عوامی نمائندوں کے زریعے عوام کے مسائل بھی حل ہونگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ