ہنزہ نیوز اردو

سابق ڈائریکٹر زسوست ڈرائی پورٹ راجہ شہباز اور برکت اللہ بیگ 11سال قبل پورٹ پر ہونے والی جھگڑے کے بعد بیرون عدالت صلح کرنے ،ے بعد مصافہ کر رہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیور و رپورٹ) سلک روٹ ڈرائی پورٹ پر11سال قبل دو گروپوں کے درمیان تصادم ہونے والا زیر سماعت مقدمہ کو بیرون عدالت دونوں فریقن نے ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہوئے سول عدالت ہنزہ میں معافی نامہ فی سبیل اللہ جمع کر دیا۔ گزشتہ روز سول عدالت ہنزہ میں راجہ شہباز خان ولد بہادر خان ، نظر حسین ولد خدا نظر اور برکت اللہ بیگ سمیت چار افراد کے درمیان 11سال قبل سوست دارئی پورٹ پر ہونے والی تصادم کی وجہ سے فوجداری کا مقدمہ درج ہوتا تھا جن کے اوپر دفعہ 147,337APPCسول کورٹ علی آباد زیر سماعت تھی نے دنوں فریقین نے علاقائی رسم و رواج کو ملحوط خاطر رکھتے ہوئے علاقے میں امان امن قائم رکھنے کے جذبے کے ساتھ فی سببیل اللہ فریقین دوئم کو معاف کرتے ہوئے عدالت میں معافی نامہ فی سبیل اللہ جمع کیا جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے عدالت سے زیر سماعت مقدمے کو واپس لینے کا فیصلہ کر دیا۔یاد رہے کہ 2006ء میں برکت اللہ بیگ اور ان کے ہمراہ 4افراد نے سوست ڈرائی پورٹ پر راجہ شہباز خان جو کہ سوست ڈارئی پورٹ کے ڈائریکٹر تھے درمیان جھگڑے ہونے پر متعلقہ تھانے میں ایف أئی ار درج ہوا تھا 11سال عدالت میں مقدمہ چلانے کے بعد ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے صلح کرتے ہوئے دونوں فریقین آپس میں گلے مل گئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر