ہنزہ( مہر علی شہاب) سابقہ امیدوار حلقہ 6 رحمت علی اور سجاد حیدر نے اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج گنش ہنزہ کا دورہ [dropcap][/dropcap]کیا۔ ڈائریکٹر اسوہ ایجوکیشن سسٹم گلگت ریجن شوکت علی، پرنسپل مرتضیٰ کیانی اور انٹر پرائز چلنج پاکستان جیتنے والے طلبہ سے ملاقات کی اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی پورے علاقے کی کامیابی ھے۔ اسوہ پبلک اسکول نے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں ہنزہ کا سر فخر سے بلند کیا ھے۔ بجلی اور انٹرنیٹ کی بہتر سہولت نہ ہونے کے باوجود ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے مابین ھونے والا مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس کامیابی پر ادارے کے زمہ داران، اساتذہ اور طلبہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ لوگوں کی کاوشیں قابل تحسین و قابل ستائش ہیں۔ جب انسان کوئی کام شروع کرتا ھے تو شروعات میں مشکلات کا سامنا ھوتا ھے جب جہد مسلسل سے اس کام کو جاری رکھتا ہے تو آخر میں کامیابی یقینی ھوتی ھے۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے رابطے میں رہینگے ہم سب مل کے آپ کی مدد کرینگے۔ ڈائریکٹر اور پرنسپل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے علاقے کی روایت ھے جب کسی کو کامیابی ملتی ھے تو علاقے کے لوگ مبارکباد پیش کرنے جاتے ہیں۔ اس قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہماری حوصلہ افزائی کے لیے آپ کی تشریف آوری پر شکریہ کرتے ہیں اور وقتاً فوقتاً آپ سے رہنمائی حاصل کرتے رہینگے۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ