ہنزہ نیوز اردو

سئنیر صوبائی وزیر صنعت و تجارت کرنل(ر) عبیداللہ بیگ کی صدر/سی-ای-او جناب عارف عثمانی سے ملاقات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

کراچی(بیورورپورٹ ) سئنیر صوبائی وزیر صنعت و تجارت کرنل(ر) عبیداللہ بیگ کی صدر/سی-ای-او جناب عارف عثمانی سے ملاقات۔ملاقات میں ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بینکینک انڈسٹری کو مستقل اور مربوط بنیادوں پر استوار کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پرسئنیر وزیر کا کہنا تھا عوام کو بہتر سے بہتر بینکینک سہولیات دینے کے لئے بہت جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی برانچ کا گلگت میں قیام سنگ میل ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ دیگر صوبوں کے طرز پر بینک آف گلگت بلتستان کے قیام سے علاقے میں نہ صرف مزید سرمایہ کاری آئے گی بلکہ لوگوں کے زورگاراور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ بھی ہوگا۔اس موقع پر سئنیروزیر نے سی-ای-او نیشنل بینک کو گلگت بلتستان میں بینک ملازمین کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔صدر نیشنل بینک جناب عارف عثمانی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سی-پیک کی وجہ قومی اور بین لاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین جگہ ہے جبکہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بینکینک کی صنعت میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے جس کی ایک مثال تمام نجی بینکوں کا جی-بی میں ہونا اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر نیشنل بینک کا مزید کہنا تھا بدلتے دور اور ٹیکنالوجی کے ساتھ بینکینک صنعت میں جدیدیت آرہی ہے جس سے عام کو موبائل کے ذریعے سہولت مل رہی ہے۔انکا مزید کہنا تھا وزیر اعظم عمران کے ویژن کے مطابق احساس پروگرام کے تلے متوسط طبقے کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہی کو یقینی بنانا ہے۔صدر نیشنل بینک نے سئنیر وزیر کو یقین دلایا کہ بینک کا ہر ملازم ہمارے لئے باعث فخر ہے اور کسی ملازم کے ساتھ پروموشن میں ناانصافی نہیں کی جائے گی۔

مزید دریافت کریں۔