ہنزہ نیوز اردو

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کی سیاحت کو اجاگر کرنے کے لئے لندن میں سیمینار کا انعقاد جس میں برطانیہ بھر سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹر سمیت سیاحت سے منسلک اہم اداروں کے عہدیداروں نے خصوصی طور پر شرکت کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت  30 اپریل، 2016ء – ہنزہ نیوز(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کی سیاحت کو اجاگر کرنے کے لئے لندن میں سیمینار کا انعقاد جس میں برطانیہ بھر سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹر سمیت سیاحت سے منسلک اہم اداروں کے عہدیداروں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اس موقع پر اظہار خیال کرنے والوں نے دنیائے سیاحت میں گلگت بلتستان کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا گوشہ گوشہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے دعوت فکر بھی دیتا ہے قدرت نے اس خطے کے روئے زمین پر نمایاں مقام عطا کیا ہے جس کی وجہ سے وہاں جانے والے سیاحوں کو خوش گوار حیرت سمیت قلبی سکون ملتا ہے یاد رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا جنوری میں لندن کے دورے کے دوران پاکستان کے سفارت خانے کے زمہ داران کو ہدایت کی تھیں کہ وہ گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو برطانیہ میں اجاگر کرکے وہاں کے سیاحوں کو راغب کریں کہ وہ گلگت بلتستان کی سیر کریں کیونکہ گلگت بلتستان میں سیاحوں کی دلچسپی کے تمام مواقع موجود ہیں وزیراعلیٰ نے محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کو بھی ہدایت کی تھیں کہ وہ پاکستانی سفارت خانہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہتے ہوئے وہاں کے سیاحوں کو گلگت بلتستان کی طرف آنے کی ترغیب دیں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان اورپاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے منعقدہ کردہ اس سیمینار میں برطانیہ سے تعلق رکھنے اولے تمام ٹورآپریٹرز اور سیاحت سے وابسطہ اثر رسوخ رکھنے والے افراد کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمیشن کے اعلیٰ اہلکاروں نے گلگت بلتستان کی ثقافت اور کلچر سے روشناس کرانے کے لئے لٹریچر ، ڈاکومنٹری فلم اور دیگر مواد شرکاء میں تقسیم کیا جس میں گلگت بلتستان میں سیاحت اور علاقائی جغرافیائی معلوما ت درج تھیں محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے کسی بھی نمائندے نے شرکت نہیں کی تاہم وہ لمحہ بلمحہ ہائی کمیشن کے ساتھ رابطے میں رہے یاد رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے جی بی میں سیاحت کے مواقعوں کولوگوں کی خوشحالی کے لئے استعمال کرنے کا عزم کیا ہے ٹور آپریٹرز نے اس موقع پر عزم کااظہار کیا کہ وہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینگے

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ