ہنزہ نیوز اردو

رولز ابھی تک نہیں بنے ہیں۔اس کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)اسپیشل ایجوکیشن ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر اشرف بلتی منعقد ہوا جس میں جی ایس احسان اللہ، ابرار، بلال، سلمان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسان اللہ نے کہا کہ رولز ابھی تک نہیں بنے ہیں۔اس کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔اور ڈیپارٹمنٹ کو سوشل ویلفیئر کے ساتھ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پرا شرف بلتی نے کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہ کرجدوجہدکرنے کی ضرورت ہے اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کیلئے دن رات کام کرنے پر زور دیا اور ملازمین کے ہیلتھ الاؤنس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہمارے نظام کو سمجھنے کیلئے ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے بندے کو ذمہ داری سونپی جانی چاہئے۔مزید کہا کہ تمام ضلعوں میں سینٹر کیلئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔آخر میں ابرار، بلال، سلیمان اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر