ہنزہ نیوز اردو

دو ماہ 4 دن بعد گولین گول پاؤر ہاؤس سے بجلی کی بحالی پھر سے شروع

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 چترال (منیر احمد جوہر) دو ماہ 4 دن کے بند رہنے کے بعد بالآخر گولین گول بجلی گھر سے علاقےکو بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع ہوگئی۔ ڈپٹی کمیشنر لوئر چترال کے فیس بک پیچ سے شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 11 ستمبر 2019ء کے سہہ پہر گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے 36 میگاواٹ والے ایک یونٹ سے بجلی کی سپلائی شروع ہوئی اور یوں دو ماہ 4 دن کے طویل انتظار کے بعد چترال کے لوگوں کو بہتر وولٹیج میں بجلی ملنے کا سلسلہ شروع ہوا۔
یاد رہے 7جولائی 2019ء کو گولین گول میں گلئیشر پھٹنے کے باعث شدید طغیائی آئی تھی جس کے باعث پاؤر ہاؤس کے نہر اور ٹینکی کو جزوی نقصان پہنچا تھا اور یوں 106 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل اس بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ ساتھ ہی کئی کلومیٹر سڑک سیلاب برد ہونے کے باعث مشینری کی نقل و حرکت میں بھی شدید مشکلات پیش آرہی تھی تاہم 2 ماہ 4 دن کے طویل انتظار کے بعد اب اس بجلی گھر سے دوبارہ بجلی کی سپلائی شروع کی ہے

مزید دریافت کریں۔