ہنزہ نیوز اردو

دو خواتین سمیت آٹھ مسافر د ریا میں ڈوب کر لاپتہ ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اپر چترال (منیر بیگ جوہر) گزشتہ رات 12:00بجے کے قریب چترال سے ایک لینڈ کروزر گاڑی نمبر 4056 جسکی ڈرایونگ مغل سکنہ شوشت یارخون کررہا تھا یارخون ژوڑی لشٹ کے مقام پر اوناوچ پل کراس کرتے ہوۓ بے قابو ہوکر دریاۓ یارخون میں جاگری ۔ مقامی پولیس نے ہنزہ نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افرادجن میں دو خواتین بھی شامل تھے دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہیں ۔ جبکہ دو افراد کو زندہ نکال لیا گیاہے جنکی شناخت حاجی علی ولد حاجی خان سکنہ لون اور محمد ارشاد ولد اللہ داد سکنہ پاک پتن سے ہوٸ ہے گاڑی میں ٹوٹل دس افراد سوار تھے ۔ مقامی پولیس اور علاقے کے لوگ جاۓ وقوعہ پر موجود ہیں اور دریا کے کنارے تلاش جاری ہے ۔

لاپتہ افراد میں اسرار احمد ساکن یخدن۔ زوجہ شہزاد ساکن یخدن۔اعجاز ولی ساکن یوشکست۔ دیدار الدین ساکن کند۔۔۔زوجہ دیدارالدین ۔۔۔۔سلطان ساکن مومن اباد شوست۔۔افتاج ساکن شوست۔۔۔۔امید نبی ساکن لشٹ یارخون۔اور مغل ڈرائیورساکن دورزو یارخون شامل ہیں کی تلاش جاری ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ