گلگت: گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے فورس کمانڈر سے ملاقات کی ۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ ہمیں افواج پاکستان پر بھرپور اعتماد ہے اور ضرورت پڑنے پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت سے ہر محاذ پر لڑیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت، عسکری قیادت اور پوری قوم ملک کی سلامتی کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے، اور گلگت بلتستان کا ہر فرد افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور افواج پاکستان ہمارا فخر ہے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ