گلگت 22 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن قانون اور آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہنزہ میں الیکشن کمپیئن کررہا ہے، اور باقاعدہ انتخابی جلسوں میں شرکت کرکے اعلانات کررہا ہے ،یہ قانون کی خلاف ورزی اور الیکشن کمشنر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی خاموشی جانب داری کی انتہا ہے۔ انہوں نے اپنے ہی جاری کردہ نوٹفیکیشن کی تذلیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن کی قانون اور آئین کی دھجیاں اڑھاتے ہوئے جلسے اور جھوٹے اعلانات کرنے کے باوجودعوام کو جمع نہیں کرسکے اور ان کو اور مسلم لیگ ن کو ہنزہ کی عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کہ ناصر آباد ہنزہ میں ن لیگ کے متوالے دو گروہوں میں تقسیم ہو گئے۔ انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گورنر گلگت بلتستان سارے امور چھوڑ کرہنزہ میں ڈیرے ڈالے کمپئین چلارہے ہیں اور ماروی میمن کے پاس اپنی حکومت اور اپنی لیڈر کی کوئی کارکردگی نہیں ہے اس لئے یہ لوگ بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو الیکشن کمپئین میں استعمال کرکے شہید بینظر بھٹو کی نام پہ ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ سعدیہ دانش نے کہا GBLA-6دنیا کا واحد حلقہ ہوگا جہاں پوری وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت،گورنر ،وزیر اعلیٰ اور تمام حکومتی مشینری استعمال ہورہی ہے ۔چیف الیکشن کمشنر اس طرح چپ کے روزہ تکنے کی بجائے خود بھی سلیم کی کمپئین میں حصہ لے کیوں کہ وہ قانون کی پاسداری کرنے میں ناکام پوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ اس قانون شکنی پہ سو موٹو ایکشن لین ورنہ عوام کا قانون اور آئین سے اعتبار اٹھ جائے گا۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ