ہنزہ نیوز اردو

حسن آباد نالے میں سیلاب کے بعد علی آباد کو پینے کے صاف پانی کے دونوں لائنز گریٹر واٹر اور چار انچ لائن بھی تباہ و برباد ہو چکی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(خصوصی رپورٹ):پاکستان مسلم لیگ نون فارورڈ بلاک کی سینئر نائب صدر جناب راجہ محمد سخی نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ حسن آباد نالے میں سیلاب کے بعد علی آباد کو پینے کے صاف پانی کے دونوں لائنز گریٹر واٹر اور چار انچ لائن بھی تباہ و برباد ہو چکی ہے. پانچ دن گزرنے کے باوجود بھی پینے کا پانی بحال نہ ہوسکا. انہوں نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ علی آباد ضلع ہنزہ کا دارالخلافہ ہے اور یہاں تقریبا ساڑھے چار ہزار سے زیادہ کہ گھر آنے آباد ہے. جن میں بیشتر سرکاری دفاتر بھی شامل ہے. ڈپٹی کمشنر ہاؤس, اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس, تحصیلدار ہاؤس سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی علی آباد میں واقع ہے. پچھلے پانچ دنوں سے پانی نہ ہونے کی وجہ سے علی آباد میں پینے کے صاف پانی کا بحران کا سامنا ہے. سرکاری محکموں میں تو پانی کے ٹینکر کے ذریعے پانی مہیا کیا جا رہا ہے لیکن علی آباد کی بیشتر آبادی شاہراہریشم سے نیچے یا اوپر رہتی ہے جہاں ٹینکر یا باؤزر کے ذریعے پانی لے جانا ممکن نہیں ہے. اس لیے علی آباد کی بیشتر آبادی بوند بوند پانی کے لئے ترس رہی ہے.محل سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے 2015 کے امتحانات میں علی آباد کی عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آئیں گے تو ان کے پینے کے صاف پانی کے لیے کوئی بڑا منصوبہ تحفے میں دیں گے. لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ 5سال گزرنے کے باوجود بھی کبھی محل سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے علی آباد کا رخ تک نہیں کیا اور نہ ہی اپنے وعدے وفا کیے جس کی وجہ سے آج علی آباد میں پانی کے سنگی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. راجہ محمد سخی نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا جنگی بنیادوں پر نوٹس لے اور پینے کا پانی جلد سے جلد بحال کرائی.

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر