ہنزہ(این این آئی) پاکستان ہیپلز پارٹی ضلع ہنز کے جنرل سیکریٹری خواجہ نظام الدین نے کہا ہے کہ حسن آباد جیب ایبل روڈجو کہ ۱۹۵۵ ء کے پی ڈبلیو ڈی کی زیر معاونت وجود میں آئی تھی اور ساتھ ہی یہ پُل بھی بنا تھا لیکن بد قسمتی سے یہ پُل ۱۹۹۲ ء کے ایک سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی۔ عوام حسن آباد کی ہزارار بار محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کو فریادیں کرنے کے بعد اس منصوبے کے لئے بجٹ مختص کردیا تھا اور ٹیکہ دار کی غفلت اور لا پرواہی کے سبب عوام حسن آباد تا حال اس پُل سے محروم رہیں۔ اب ایک بار پھر عوام حسن آباد نے محکمہ تعمیرات عامہ سے پُر زور اپیل کی ہے کہ اس پُل کی از سر نو سروے کراکے تعمیری عمل کو یقینی بنا دی جائے۔ اُنھوں نے مذید کہا کہ اس پل کی تعمیر کرنے کے عمل کو نذر انداز کیا گیا اور مخلص ٹھیکہ دار کو اس کام کی تکمیل کی ذمہ داری سونسپی جائے۔تو عوام شاہراہ قراقرم پر نکلنے پر مجبور ہو جائینگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔