گلگت(خبرنگار خصوصی):پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع غذر کے سینئر رہنما رحیم شاہ غذری نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ2015 کے الیکشن میں ہم نے ضلع غذر میں مسلم لیگی امیدوار کے لئے جس انداز میں محنت کی اور گلگت کے حلقہ نمبر2میں خود وزیر اعلیٰ کے لئے گھر گھر جاکر ووٹ مانگا اور اپنے تمام رشتہ داروں و یاردوستوں کا ووٹ دلایا وزیر اعلیٰ موصوف کو اس کا بھی خیال نہیں آیااور اقتدار کی کرسی سنبھالتے ہی پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو بھول چکے ہیں جبکہ اس کے برعکس پارٹی کے مخالفین کا ہر کام پائیہ تکمیل تک جاتا ہے۔ہمیں وزیر اعلیٰ کی یہ پالیسی سمجھ میں نہیں آتی کہ آخر وہ کیوں پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو بھول جاتے ہیں۔حکومتی عہدے بھی اپنے رشتہ داروں اور قبیلہ کے لوگوں میں تقسیم کیا ہے جبہ بچارے کارکن اپنی قسمت پر رورہے ہیں۔ضلع غذر میں اس وقت ہر حلقہ میں میرے رشتہ داروں اور دوستوں کا کم از کم2ہزار سے زائد ووٹ بنتے ہیں اگر وزیر اعلیٰ باز نہیں آئے اور نظر اندازی کا رویہ تبدیل نہیں کیا تو 2020کے الیکشن میں یہ ووٹ مسلم لیگ(ن)کے خلاف جائے گا اور مطالابات حل نہ ہونے کی صورت میں استعفیٰ دوں گا
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ