ہنزہ نیوز اردو

جی بی کے عوام کا بنیادی حق ہے کہ ان کو ملک کا پانچواں صوبہ بناکر 68سالوں سے ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت  جنوری22 ہنزہ نیوز( خصوصی رپورٹ)اسلامی تحریک جی بی کے سنےئر رہنما و امیدوار جی بی حلقہ دو گلگت سخی احمد جان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جی بی کے عوام کا بنیادی حق ہے کہ ان کو ملک کا پانچواں صوبہ بناکر 68سالوں سے ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے ۔جی بی کی عوام نے اپنے حقوق کیلئے تحریک چلائی ہے اب تک ہم پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں نہ کہ علحیدگی ہماری جدوجہد آئینی حقوق کیلئے ہے ۔جس سے ہمیں محروم رکھا گیا ہے ۔ہمیں ملک کا پانچواں صوبہ بنایا جائے اور اقتصادی راہداری میں ہمیں اعتماد میں لیتے ہوئے دوسرے صوبوں کے برابر حقوق دینا چاہیے اور اکنامک زون قائم کئے جائیں تاکہ یہاں کے لوگوں میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم یوتھ آف گلگت بلتستان کی طرف سے اسلام آباد میں اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے ہونے والے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور علاقے کے حقوق کیلئے ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں ہم جی بی کے حقوق کیلئے چلنے والی تمام تحریک کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔حکومت کی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی کبھی حمایت نہیں کرینگے ۔

 

مزید دریافت کریں۔