ہنزہ نیوز اردو

جی بی ایل اے 6ہنزہ میں پی ٹی آئی کے نامنزد امیدوار کی ضمنی انتخا بی مہم عروج پر پہنچ گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ   10 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز(رپو رٹ ۔حیدر علی گو جا لی)جی بی ایل اے 6ہنزہ میں پی ٹی آئی کے نامنزد امیدوار کی ضمنی انتخا بی مہم عروج پر پہنچ گیا ،ہنزہ گو جا ل کے نو جوان طبقے نے عزیز احمد کی انتخا بی مہم تیز کر دیا ،جگہ جگہ لو گوں نے عزیز احمد سے ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے اپنی مدد آپ کے تحت انتخا بی دفا تر کھول دئیے ، ،مختلف کا روبا ری حضرات نے عزیز احمد کے پو سٹرز ،بینرز اور پینا فلیکس وغیرہ پر نٹ کرانے کا زمہ داری لے لیا ،عوام کا عزیز احمد کے ساتھ غیر معمولی ہمدردی اور محبت کا اظہا ر دیکھ کرحلقے کے قدآور امید وار میرسلیم ،وزیر بیگ،امین شیر، اورباباجان کے سپورٹر ودیگر شدید پر یشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ،زرائع کے مطا بق ہنزہ سے تعلق رکھنے والے بعض لو گوں نے نجی اداروں میں اپنی نو کریاں ٹھو کرا کر عزیز احمد کا الیکشن مہم چلا نے ہنزہ پہنچ گئے ہیں اور کمپین کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، ہنزہ کے حلقے میں ضمنی انتخا خات تک عزیز احمدکے سا تھ عوام کی یہی ہمدردیا ں جا ری رہی توہنزہ کی سیٹ عزیز احمد باآ سانی اپنے نام کر سکتے ہیں ، عزیز احمد کی حلقے میں غیر معمولی مقبولیت کی اصل وجہ ہمیشہ انکی ہنزہ گو جال کے غریب ،مظلوم اور مجبور لو گوں کے حقوق کیلئے آ واز بلند کرنا ہے اور عوامی مسائل اور سر کا ری سطح پر ہنزہ گو جال کے عوام کے ساتھ ہو نے والی زیا دتیوں اور نا انصا فیوں کے خلا ف صدائے حق بلند کرنا ہے ،یا د رہے کہ با با جان کو انتظا میہ نے پچھلے کئی مہینوں سے سا نحہ علی آباد کے بعد ہنزہ میں پیدا ہو نے والے کشیدہ صورت حال کا زمہ دار ٹھرا کر جیل کے سلا خوں کے پیچھے ڈال دیاہے ،اس معا ملے میں بھی عزیز احمدنے باباجان کے حق میں ریلی نکالنے پہ عزیز احمد کے خلاف غداری اور دیگر مقدمات قائم کیئے گئے تھے لیکن اس وقت ایک ورکر کی حیثیت اور فر زند جی بی بن کر آواز بلند کی جس کے باعث متاثرین گو جال اور عوام ہنزہ گو جا ل کے دلوں میں انکے لیے ہمدردیاں بڑھ چکی ہیں، عزیز احمد اس وقت نوجوانوں کے لیئے ایک امید بن کر سامنے آئے ہیں جو راجگی اس نظام کا تختہ الٹ دے گا جس پہ پورے ہنزہ حلقہ چھ میں بھر پور مقبولیت مل رہی ہے ۔

 

مزید دریافت کریں۔