ہنزہ نیوز اردو

جو تل کے مقام پر رات کے وقت ٹریفک حادثہ پیش آیا پولیس حکام نے شک کی بنیادپر ایک باعزت موکھی صاحب کو ناصر آباد سے گرفتار کر لیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(بیوورپورٹ) ش:وکت علی (ایڈوو کیٹ) صدر انصاف لائیرز فورم ضلع ہنزہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنو ں جو تل کے مقام پر رات کے وقت ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہو گیا تھا پولیس حکام نے ضابطے کے مطا بق کاروائی کرتے ہوئے ایک باعزت اور قابل صد احترام موکھی صاحب کو ناصر آباد سے گرفتار کر لیاگیا نیز با قاعد ہ تفتیش کے لئے علی آباد ہنزہ سٹی تھانہ لے آیا جس کو تقریباً چوبیس گھنٹے تھا نے میں رکھا گیا۔ اس موقع پر ناصر آباد کے عمائدین و نمبر داران اور دیگر معززین اطلا ع ملنے پر تھانے آئے۔ جہاں ایس پی اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر عوام کو دلاسہ دے رہئے تھے۔ بہت بحث و مباحثے کے بعد ایس پی صاحب نے موکھی سلمان صاحب کو واپس اُن کے گھر میں چھوڑ آئے اوراہل خانہ سے شک کی بنیادپر موکھی صاحب کی گرفتاری پر معزرت کر لی۔ واضع رہئے کہ کسی بھی شخص کو اُس وقت تک گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے جب تک ان کے خلاف ٹھوس شبہات مو جود نہ ہوں حتیٰ کہ اس شخص کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہ درج ہوئی ہو۔ شک کی بنیاد پر کسی شہری کو حراساں کرنااور گرفتار کرنا قانوناً جرم ہے اور گرفتاری کی صورت میں وہ شخص حق محفوظ رکھتا ہے کہ پولیس آفیسر کے خلاف حرجانے کارشویٰ سول کورٹ میں دائر کر سکتا ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ