جلال آباد:بجلی کے لوڈ شیڈنگ کی بد ترین صورت حال جلال آباد اندھیروں میں ڈوب گیا۔حکمرانوں نے کسی ادارے کو نہیں بخشا، نون لیگ کرپشن کی دلدل میں بد ترین طریقے سے سر تا پیر پھنس چکی ہے۔بہت سارے محکمے ان کی چوریوں اور حرامخوریوں سے محفوظ نہیں بالخصوص واٹر اینڈ پاور کا محکمہ جس میں تنخواہ دار آر۔ای اور اوور سیئر کل تک جن کے گھروں میں روٹی نہیں تھی وہ آج کروڑوں کے مالک بن گئے ہیں۔ان کے نا اہلی دوسری طرف جس کی وجہ سے پورا گلگت بلتستان بالخصوص حلقہ 3جلال آباد لوڈ شیڈنگ کے باعث اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل راجہ خان نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ پی۔ ڈبلیو۔ ڈی نے جان بوجھ کر بجلی کے کھمبوں کے ٹھیکوں کا کام کرپٹ ٹھیکیداروں کو دیا ہے جنہوں نے انتہائی ناقص کام کیا ہے خاص طور پر بجلی کے تاروں کو ٹھیک سے ٹائٹ نہ کرنے کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر میں دھماکے ہوتے ہیں۔محکمہ کے ذمہ داران بالخصوص آر۔ای اور اوور سیئرز اس لئے چپ ہیں کہ ان کی خرابی کی صورت میں انہیں حرامخوری کا موقع ملتا ہے۔
راجہ خان نے ایک سوشل ورکر کی حیثیت سے مزید کہا کہ ڈاکٹر اقبال جو کہ علاقے کے نمائندے ہیں ان کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بھی ان کمیشن کھانے والوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔اگر حکومت ان کے خلاف ایکشن نہیں لے گی تو عوام سٹرکوں پر دما دم مست قلندر کریں گے پھر کوئی چور ، کمیشن خور نہ ہی حرام خور عوام کی غضب سے بچ سکے گا۔ اگر حکومت مخلص ہے تو فی الفور لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے وہ آر۔ای اور اوورسیر جو نا جائز دولت بنا چکے ہیں ان کی نواز شریف کی طرح ایک جامہ تلاشی لی جائے، ان کو عدالتوں میں کھڑا کیا جائے اور یہ اس نا جائز دولت کا حساب کتاب دیں۔
سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل نے مزید کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کو لوگوں کی جان کی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کھمبے بھی گھروں کے قریب لگائے ہوئے ہیں تو دوسری طرف تاروں کو درختوں کے بیچ سے گزارا ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے اور یہ سب اس ادارے کے ذمہ داروں کے ناک کے نیچے ہو رہا ہے بالخصوص ان کی چوریوں اور حرامخوریوں کی سرپرستی کرنیوالے ڈاکٹر اقبال حلقے کے ایم۔این ۔اے ہیں جن کو حفیظ الرحمان کے ایک ملازم کی طرح روزانہ بروقت دفتر جانے، گاڑی کی خواہش اور اس پر جھنڈا لگا کر پھرنا ہے تو دوسری طرف حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں جھوٹ پر مبنی ہے۔جب لوگوں کو اندھیروں میں رکھا جاتا ہے تو لوگ نواز شریف پر لعنت بھیجتے ہیں نہ صرف نواز شریف بلکہ حفیظ الرحمان اور اس کے تمام حواریوں بشمول ڈاکٹر اقبال پر لعنت بھیجتے ہیں۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ