ہنزہ نیوز اردو

جعفر شاہ ہمارا قومی اثاثہ تھے جس کی بے باک قیادت میں گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیادور شروع ہوا چاہتا تھا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد( ) وزیر اعظم ہاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کی نامور سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جسٹس سید جعفر شاہ کے انتقال پُر ملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم نے مرحوم کی وفات کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ، تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سید جعفر شاہ ہمارا قومی اثاثہ تھے جس کی بے باک قیادت میں گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیادور شروع ہوا چاہتا تھا اور پی ٹی آئی علاقے کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ، عمران خان نے کہا کہ مرحوم کی غیر متزلزل قیادت سے محرومی نہ صرف تحریک انصاف کے لیے بلکہ پورے علاقے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں ، وزیر اعظم نے مرحوم سید جعفر شاہ کی گلگت بلتستان اور پی ٹی آئی کے لیے خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اُن کے سیاسی مشن کو جاری رکھیں گے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ