ہنزہ نیوز اردو

جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ میں شہید امن کلب نے جوٹیال کلب کو باآسانی 3گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 10 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز ( وقائع نگار خصوصی ) جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ میں شہید امن کلب نے جوٹیال کلب کو باآسانی 3گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی مظفر ولی نے 2رحیم اللہ نے 1گول کئے آج گلگت الیون اور یادگارکلب کے مابین ٹاکرا ہوگا ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی سٹی پارک میں جاری ٹورنامنٹ میں بدھ کے روزشہید امن کلب اور جوٹیال پائیرز کے مابین کھیلاگیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے روایتی کھیل پیش کئے پہلے ہاف کے اختتام پر شہید امن کو 2گول کی واضح برتری رہی لیکن میچ کے آخری لمحات میں ایک گول مزید کرکے 0کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا نوید احمد نے امپائرنگ ،زیدی اور مسعود نے سائیڈ امپائر کے فرائض سرانجام دئے جبکہ بہترین کھیل پیش کرنے پر مظفر ولی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ