ہنزہ نیوز اردو

جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ میں شہید امن کلب نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے میں گلگت الیون کلب کو 1گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 22 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز(خبرنگارخصوصی)جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ میں شہید امن کلب نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے میں گلگت الیون کلب کو 1گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا اکبر حسین مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حسین اکبر کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا فائنل تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکریٹری ٹوارزم برکت جمیل تھے جنہوں نے فٹبا ل ایسوسی ایشن کو 30ہزار روپے ، ونر ٹیم کو 25ہزار روپے سمیت کٹ ، اور رنر ٹیم کو 10ہزار روپے کے ساتھ مکمل کٹ دینے کا اعلان کردیا جبکہ میر محفل قائم مقام ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) وقاص انور جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فٹبال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا اور بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈی ایف اے گلگت کو خراج تحسین پیش کیا ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ 2016کا فائنل ٹاکرا گلگت الیون اور شہید امن کلب کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے روایتی انداز میں شاندار کھیل پیش کرکے سینکڑوں تماشائیوں کو لطف اندوزکردیا شہید امن کلب نے 2گول کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیکر فائنل جیت لیا شہید امن کی جانب سے وقار احمد نے 2اکبر حسین نے 1گول کیا جبکہ گلگت الیون کی جانب سے نوید احمد اور زیدی نے 1,1گول کئے ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ