گلگت 06مئی، 2016ء ہنزہ نیوز(پ ر ) جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ عثمانیہ کلب نے محمدی کلب کو1گول سے شکست دیکر اپ سیٹ کردیا ہے عثمانیہ کلب کی جانب سے ساجن نے عمدہ کھیل پیش کرکے بہترین کھلاڑی قرار پائے ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ2016کے سلسلے میں عثمانیہ کلب اور محمدی کلب کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کئے لیکن عثمانیہ کلب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 1گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا عثمانیہ کلب کی جانب سے ساجن بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔