ہنزہ نیوز اردو

جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی تقریب سے ڈی سی اور ایس پی ہنزہ و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں 70واں جشن آزادی پاکستان نہایت جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا جسکے تحت سرکاری سطح پر مزکزی ہنزہ گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد میں پر وقار تقریب منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ ڈاکٹر انیس اقبال تھے ۔ اس موقع پر بحثیت مہمان خصوصی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ سا سامراجی طاقتوں سے ہامرے عظیم رہنماوں کی کوششوں سے آزادی ملی ہے ہمیں ہمارے رہنماوں قربانیوں اور کوششوں سے آزادی ملی ہے اور ہمیں افسوس ہے جس سوچ کے لئے مملکت پاکستان کی بنیاد بانی پاکستان محمد علی جناح ، علامہ اقبال کی سوچ پر اتر نہیں سکے ہمیں ان کی سوچ اور جس بنیاد پر پاکستان کو آزادی کیا تھا ہمیں اسُ س پر عمل کرنا ہو گا اور ہماری انے والی نسلوں کے لئے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں پنا کردار ادا کر نا ہو گا ہم اس ملک کی تعمیر اور ان بنیادوں پر استوار کرینگے جس کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ ہمیں کستان کو اندرونی و بیررونی ساز شوں سے بچانا ہمارے فرض ہے انتہائی اس موقع پر ہنزہ پولیس کے چاقو چوبند دستے نے سبز ہلالی پر چم کو سلامی دی ۔ جشن ازادی پاکستان کے موقع پر ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء نے نعت خوانی، تقریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع ہنزہ لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ، طلباء ، اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب مختلف مقامات ۔ گلمت، مایون ،حسین آباد ناصر آباد شناکی ، سوست اور دیگر اعلاقوں میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات منعقد ہو ئے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ اور ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے تقریب میں شریک طلباء میں انعامات تقسیم کر دئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ