اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیرکو آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کا اضافی چارج دینے کی باضابطہ منظور ی دیدی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کے مشورے پر جاوید جہانگیر کو بحیثیت آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کا اضافی چارج کی سمری پر دستخط کئے ۔
گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ جاوید جہانگیر ایک فرض شناس اور ایماندار افیسر ہیں ۔ گلگت بلتستان میں اس ادارے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا بہترین کردار اد کریں گے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حکومتی محکموں کی شفاف آڈیٹنگ کروانے میں جاوید جہانگیر اپنا کردار کریں گے تاکہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے اور عوامی مشکلات پر قابو پایا جا سکے ۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ