ہنزہ نیوز اردو

تمام غیر رجسٹرڈ کلبز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) اسسٹنٹ کمشنر گوجال محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت گوجال کے تمام سپورٹس کلبز کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجال میں منعقد ہوا، جس میں طے پایا گیا کہ تمام غیر رجسٹرڈ کلبز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور تمام کھیلوں کو ملا کر سالانہ سپورٹس کیلینڈر بنایا جائے گا تاکہ کھیلوں کے مقابلے منظم انداز میں منعقد کیے جا سکیں۔ علاوہ ازیں، ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے سوست میں موجود کرکٹ گراؤنڈ کو جدید سہولیات سے آرستہ کیا گیا ہے جس میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی سہولت ، شیڈ، ڈریسنگ رومز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سب ویژن گوجال میں موجود دیگر گراؤنڈز کی حالت مرحلہ وار بہتر بنائی جائے گی، پھسو کرکٹ گراؤنڈ کو انٹرنیشل سٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کےلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہدایات کی روشنی میں کنسیپٹ پیپر اعلیٰ حکام کو ارسال کر دیا ہے، امید ہے جلد پی سی بی حکام گراؤنڈ کے معائنے کے سلسلے میں علاقے کا دورہ کریں گے۔ گوجال بھر کے کلب نمائندوں پر مشتمل تحصیل گوجال سپورٹس ایسوسی ایشن کی نئےکابینہ بذریعہ الیکشن تشکیل دی گئی ہے اور نئے کابینہ اراکین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کلبز کی مضبوطی اور کھیلوں کے پروگرامز منعقد کرانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس کے ساتھ سب ڈویژن گوجال سے تعلق رکھنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کھیلوں کے مقابلے اور کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے کلبز اور ایسوسی ایشن کی رہنمائی کریں گے۔

مزید دریافت کریں۔