ہنزہ نیوز اردو

تمام شیڈول بنک نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کوشش کرے:فیاض آحمد

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نے کہا ہے کہ تمام شیڈول بنک نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کوشش کرے  ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے عملے کو بھی ہدایات دی کہ لوگوں کے زمینوں کی کاروائی کو جلد از جلد کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرے سائلین کے سوسائٹیوں کے سٹیمنٹ کو منظور کرنے کے لئے میں جلد تحریری طور پر تمام بنکوں کو خط لکھونگا اس کو اپنے اعلی احکام تک پہنچادے عوام کو اس اسکیم میں کوئی شکایت ہو تو وہ رابطہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہنزہ بھر کے تمام شیڈول بنکوں کی طرف سے رکھے گئے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے سلسلے میں آگاہی سمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سمینار سے ہنزہ کے نئے تعنات ایس پی سلمان نے کہا کہ ہنزہ جرائم سے پاک ایک تعلیم یافتہ ضلع ہے پچھلے دومہنوں میں صرف دو ایف آئی آر درج ہوئے ہیں میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے یہاں کے عوام کا خدمت کا موقع ملا ہیں مجھے عوام کی تعاون ہمشہ درکار ہوگی سمنینار سے ہنزہ بھر کے تمام شیڈول بنکوں کے نمائندوں نے اسکیم کے حوالے سے سوال جواب سیشن میں لوگوں کو آگاہ کیا سمینار صدر ہنزہ پریس کلب علی آحمد نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے آگاہی پروگرام ہونے چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کو اس بارے میں آگاہی ہو ایک چھت کے نیچے ساری کاروائی ہو تو لوگوں کے لئے آسانی ہو سمینار سے نمبردار حسین آباد میجر اسلام شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا سیمینار میں نمبردار ان ، سول سوسائٹی کے عہدارون ، میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی

مزید دریافت کریں۔