ہنزہ نیوز اردو

تعلیم اور کرونا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

کرونا وائرس ایک وباء ہے جو آپ سب بخوبی جانتے ہیں .یہ وائرس نومبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا جو دنیا کے تمام ممالک میں فیل گیا تھا اسی طرح ہمارا ملک عزیز پاکستان بھی اس خطرناک وباء کے زد میں آیا تھا اس وباء نے بڑے بڑے طاقتور ممالک کو جکنے پے مجبور کیا تھا اس وباء نے دنیا میں تقریبا62.8 ملین لوگوں کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے اور ان میں سے 40.46 ملین لوگوں نے اس وباء کو شکست دی ہے جبکہ 1.46 ملین لوگ اس وباء سے شکست کھا کر جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔اسی طرح اس خطرناک وباء نے ہمارے ملک میں تقریبا 3لاکھ 98 ہزار لوگوں کو اپنے لپیٹ میں لیا اور ان میں سے تقریبا 3لاکھ 41 ہزار لوگوں نے اس وباء کو شکست دی اور 8 ہزار 70 لوگ ابھی تک اس کے شکار میں آگئیں۔یہ ایک خطرناک وباء ہے اس لیے ملک کے تمام تعلیمی ادارے تقریبا 7 ماہ تک متاثر ہوئے تعلیم تو ہر خاص و عام کے لیے ضروری ہے لیکن پہلے اپنی جان کی حفاظت اس سے بھی لازمی ہے اگر انسان اپنی صیحت کی حفاظت کریں تو وہ سب کچھ حاصل کرسکتا ہے اس لیے وفاقی حکومت نے بچوں کی صیحت کا خیال رکھتے ہوئے ملک کے تعلیمی ادارے تقریبا 7 ماہ بند کیے جب اس وباء پےتھوڑا قابو پالیا اور اس کے کیسسز کم ہوئے تو حکومت نے بچوں کو ایس او پیز کے ساتھ دوبارہ تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جوں جوں وقت گزرتا گیا لوگوں نے ایس او پیز پر عمل کرنا چھوڑ دیا 

تو اب کرونا وائرس کا سیزن ٹو شروع ہوا ہے دن بدن جب اس کی کیسسز بڑھتے گئے تو حکومت نے ایک بار پھر بچوں کی صیحت کا خیال رکھتے ہوئے ملک کے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ بند کیے۔
خدارا اس وبا سے بچنے کے لیے ماسک کا استمال لازمی کریں اس دوسرے سے کم از کم 5 6 فٹ کا فیصلہ رکھے اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دولیں ایک دوسرے سے ہاتھ? ملانے سے پرہیز کریں اپنے اور دوسروں کی جان کی حفاظت کے لیے ان تمام ایس او پیز پر عمل کریں ۔
شکریہ

مزید دریافت کریں۔