گلگت(پ ر)تحریک انصاف گلگت بلتستان خواتین ونگ میں پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی خواتین بڑی دلچسپی سے سیاست اور تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔گزشتہ روز جنرل سیکریٹری تحریک انصاف خواتین ونگ دلشاد بانوسر براہی میں حلقہ 3گلگت سے ایک بڑے تعداد میں خواتین سیاسی وسماجی رہنماوں نے تحریک انصام میں شمولیت اختیار کرلی ۔تحریک انصا ف میں شامل ہونے والوں میں زہرہ سنگیتہ ،مرینہ ،زہرہ ،گل میری ،ملکہ ،سائمہ ،شوکت بی بی ،مہرانگیز،آفسانہ ،نسیم ،نجمہ ندیم ،صوفیہ ،عانیہ ،سویرہ ،عتیقہ ،نادیہ ،سائمہ بیگ و دیگر شامل تھے ۔اس حوالے سے اوشکھنداس میں ایک شمولیت تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور تحریک انصاف کے ٹائیگروں نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکریٹری دلشاد بانوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خواتین کاسیاست میں اور بالخصوص تحریک انصاف میں شامل ہونا گلگت بلتستان تمام خواتین کے لئے نیک شگون ہے کیوں کہ جی بی میں خواتین سیاست میں نہ ہونے کے برابر ہیں اورقانون ساز اسمبلی میں خواتین کے مخصوص نشستوں پر غیر سیاسی و غیر سماجی خواتین کو لایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آج تک خواتین کے مسائل کے اپر کام نہ ہونے کے برابر ہے ۔اسمبلی میں خواتین کے مخصوص نشستوں پر بیٹھے ہوئے خواتین صرف اپنی تنخواہوں ،مراعات کیلئے ہیں باقی خواتین کے مسائل پر ان کا کوئی توجہ نہیں ہے اورگلگت بلتستان کے خواتین کی سیاست اور سماجی زندگی میں دلچسپی نہ ہونے کے باعث اسمبلی میں بیٹھے ہوئی زیادہ تر خواتین پنجاب سے امپورٹڈ ہیں اور ان کو جی بی کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔انہوں نے گلگت بلتستان کے خواتین پرزور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں آئے کیوں کہ ایک خاتون ہی ایک خاتون کی مسائل جان سکتی ہے اورحل کرسکتی ہیں۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ