ہنزہ نیوز اردو

تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے منسوب چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کی جانب سے ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے خلاف کوئی مرکزی قیادت کو کوئی شو کاز نوٹس کے لئے نہیں لکھا گیا ہے ۔انہوں نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ راجہ جہانزیب سے مطلق اور تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے منسوب چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔تحریک انصاف کے ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے نواز شریف کے حق میں پیش کرددہ قرار داد میں حمایت کے حوالے سے اپنا موقف صوبائی قیادت کو پیش کیا اور جس پر ہم ان کے موقف سے مطمئین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت سے منسوب اس قسم کی خبریں چلانا نامناسب ہے اور تحریک انصاف گلگت بلتستان کے اندر کوئی دھڑا بندی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا جو بھی ورکر پارٹی کے لئے محنت کرے گا اس کو اچھا مقام ملے گا ۔فتح اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ٹھیکیداروں اور ان کے ذریعے کمیشن خوری کرکے دولت بنانے پر مرکوز ہے ۔بہت سارے ممبران اسمبلی اور وزراء نے ٹھیکیداروں کے نام پر ٹھیکے لئے ہیں اور ان ممبران اسمبلی اور حکمرانوں کی ترجیحات دیکھ کر لگتا ہے عنقریب عوام حکمرانوں کے گلے میں جو توکا ہار پہنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نوجوان ڈگریاں لیکر دربدر پھر رہے ہیں ،نوکریاں صرف حفیظ الرحمن اپنے رشتہ داروں کو نوازرہا ہے،ڈیولپمنٹ صرف اور صرف اخبارات کی حد تک ہے جبکہ ن لیگ کی صوبائی حکومت عملی طور پر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے نواجوان بھی اب تبدیلی کی طرف دیکھ رہے ہیں اورعمران خان کے نظریے کو قبول کررہے ہیں جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کی پڑھی لکھی یوتھ تیزی سے تحریک انصاف میں شام ہورہی ہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ