ہنزہ نیوز اردو

تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں کرائے کے امیدواروں کی تلاش ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

تحریک انصاف کو کرایے کے امیدواروں کی تلاش ہے، پیپلز پارٹی

گلگت( پ ر ): پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریڑی اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں کرائے کے امیدواروں کی تلاش ہے اس لئے انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے۔ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی نہیں تباہی لائی ہے۔ تبدیلی کا خواب عذاب بن چکا ہے۔نئے پاکستان میں مہنگائی، بےروزگاری، مافیا نوازی اور معیشت کی تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ سونامی سرکار کے دو سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔ پیپلز پارٹی ابھی اور اسی وقت انتخابات کے لئے تیار ہے اور گلگت بلتستان کے باشعور عوام پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ہزاروں افراد کو بے روزگار کیا گیا عوام پر مہنگائی کے مسلسل ڈرون حملے کئے گئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہیں کیا گیا ملکی معیشت کا پہیہ الٹا گھمایا گیا اور مافیاز کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دی گئی۔ این آر او نہ دینے کی بھڑکیں مارنے والوں نے جاسوس،دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو این آر او دے دیا ہے۔ عمران خان نے سیاسی انتقام میں مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو درکار مطلوبہ کرائے کے امیدواروں کی تعداد پوری ہونے تک انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے کیونکہ اس وقت انتخابات ہوئے تو ان کی ضمانتیں ضبط ہونا یقینی امر ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کے اعصاب پر شکست سوار ہے۔گلگت بلتستان کے عوام سیاسی انجینئرنگ کے تمام حربے ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں اور عوام دشمن پالیسیوں اور گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کی بدولت وفاقی حکمران جماعت کو شکست  فاش ہو گی 

مزید دریافت کریں۔