ہنزہ نیوز اردو

بڑی حیرت کی بات ہے کہ جب بھی ہنزہ میں سرکاری یا مذہبی تہوار آتا ہے بجلی کی مشینوں کو طرح طرح کی مُختلف بیماریاں لگ جاتی ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(این این آئی) پاکستان مُسلِم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء شاہداقبال جٹوری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں برسر اقتدار جماعت اور گور بر میر غضنفر علی خان کی انتھک کوششوں کے سبب ہنزہ میں بجلی کا قبلہ درست کیا گیا تھا لیکن بد قسمتی سے پلاس اور پیجکس کے استعمال سے بھی ناواقف محکمہ برقیات عامہ کے ایگزکٹیو انجیبئرز اور دیگر حکام کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عوام ہنزہ ایک بار پھر بجلی سے محروم ہو گئے ۔ بڑی حیرت کی بات ہے کہ جب بھی ہنزہ میں سرکاری یا مذہبی تہوار آتا ہے بجلی کی مشینوں کو طرح طرح کی مُختلف بیماریاں لگ جاتی ہیں۔ اور خاص کر ماہ جون میں اِن بیماریوں میں شدّت آجاتیں ہیں۔ ہم جناب گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن جو کہ خواہ اقتدار میں ہوں یا حزب اختلاف میں ہنزہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ضخاتمے کے لئے ہر وقت کمر بستہ رہے ہیں محکمہ برقیات کے اِنگزکٹیو انجینئر کرپشن کے عادی اعلیٰ حکام کی اپنی غفلت و لاپروائی کے سبب ہنزہ میں تاریکی عوام کو نصیب ہو رہی ہے۔ مذکورہ حکام کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور ہنزہ میں از سر نو مخلص، کرپشن کے پاک دامن شخصیات کا تعیئن کیا جائے۔ نیز ہم آپ ( میر غضنفر علی خان اور حافظ حفیظ الرحمٰن ) سے پُرزور مطالبہ کر تے ہیں۔ ہنزہ میں شام کے ا وقات میں روزانہ کی بنیاد پر بجلی عوام کو مُہیاء کرانے کے لئے اقدات کو یقینی بنادیں۔
ساتھ ہی ساتھ ایک ستم نظریفی یہ بھی ہے کہ اندرون و بیرون ملک سیاحوں جن کے ساتھ اپنے اہل خانہ بھی ہوتے ہیں ہنزہ میں ایک سائز اینڈ ٹیکسیشن حکام بلا وجہ تنگ کیا کرتے ہیں جس کی ہم پُر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ درحقیقت اس قسم ے اقدامات سیاحت کُش اقدامات کے مترادف ہیں۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ اس کا بھی فوری نوٹس لیں

مزید دریافت کریں۔