ہنزہ نیوز اردو

بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات میں پولیو کا انجکشن بھی شامل کرلیا گیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

images (2)

 

گلگت( پ ر) بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات میں پولیو کا ٹیکہ شامل کرنے کے حوالے سے ایک تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری صحت سعید اللہ نیازی جبکہ پارلیمانی سیکریٹری حاجی حیدر خان سمیت محکمہ صحت کے آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ EPIکے پروگرام منیجر ڈاکٹر شکیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات میں پولیو کا انجکشن بھی شامل کرلیا گیا ہے جو کہ 14ہفتے پورے ہونے پر بچے کو لگایا جائیگا انہوں نے کہا کہ پہلے 8بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے تھے پولیو کا انجکشن شامل ہونے کے بعد اب ان کی تعداد 9ہوگئی ہے جو کہ تمام حفاظتی ٹیکہ جات تمام مراکز صحت پر مفت دستیاب ہیں اس موقع پر سیکریٹری صحت سعید اللہ خان نیازی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل سے گلگت بلتستان پولیو فری زون ہے جو کہ محکمہ صحت کی کاوشوں کی نتیجہ ہے آئندہ بھی اس علاقے کو پولیو فری رکھنے کے لئے محنت کرنا ہوگا حفاظتی ٹیکوں سے پولیو کا مرض پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت انتہائی اہم محکمہ ہوتا ہے یہاں پر لاپرواہی کی گنجائش نہیں ہوتی ہے محکمہ میں تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے تمام ڈی ایچ اوز قانون کے مطابق عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں بھرپور ساتھ دینگے ۔

مزید دریافت کریں۔