ہنزہ نیوز اردو

بلدیاتی اداروں میں کرپشن کی روک تھام کے لیے عملی اقدات کیوجہ سے تاریخ میں پہلی دفعہ لوکل گورنمنٹ ادارو ں کے 25کروڑ کی لاگت کے ترقیاتی سکیمیں مالی سال 2015-16کے اختتام سے قبل مکمل ہورہی ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 08مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز (مظہر علی) سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں کرپشن کی روک تھام کے لیے عملی اقدات کیوجہ سے تاریخ میں پہلی دفعہ لوکل گورنمنٹ ادارو ں کے 25کروڑ کی لاگت کے ترقیاتی سکیمیں مالی سال 2015-16کے اختتام سے قبل مکمل ہورہی ہیں جس میں ایری گیشن ،کمیونیکیشن ،سوئیل کنزرویشن،ہیلتھ اینڈ سنیٹیشن فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ،وومن ڈیوپلمنت سپورٹس اینڈ کلچرل اور دیگر ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کل 1103 لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں ان ترقیاتی سکیمیوں میں مالی سال 2014-15اورمالی سال 2015-16کے ترقیاتی منصوبے پہ کام جاری ہے جبکہ آپریشنل ایڈمنسٹرییٹولیول کے 9ترقیاتی منصوبے اسکے علاوہ ہیں انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ایریگیش کے 324 منصوبوں پہ کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور کمیونکیشن کے 139ترقیاتی منصوبے مکمل کیئے جا رہے ہیں جبکہ سوئیل کنزر ویشن کے 156منصوبے تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں انہوں نے کہا کہ میرے بحثیت سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے قبل یہ تمام بلدیاتی سکیمیں مردہ حالت میں تھے اور ان پہ کام نہ ہونے کے برابر تھا میں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے راہنمائی اور ہدایات پہ ان نامکمل منصوبوں کو مکمل کرانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیکر براہ راست خود ان منصوبوں کی نگرانی کی اور ماہانہ بنیادوں اضلاع کا دوہ کیا اور خود بلدیاتی سکیمیں مانیٹر ی جسکے بعد تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائیریکٹرز ، ضلعی اور میو نسپل ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں رپورٹس لیتا رہا اور سخت اور مشکل فیصلے کیئے اور ا نکو آگاہ کیا کہ اگر کسی بھی صورت میں ترقیاتی منصوبو ں کے تکمیل میں کوتاہی بھرتی گئی تو زمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جس پہ عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ کے دیگر زمہ داروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ایک بڑے چیلنج میں کامیابی دلانے میں کردار ادا کیا جوکہ ادارے کیلئے ایک اعزاز ہے انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں ہیلتھ اور سنٹیشن کیلئے 221فزیکل اینڈ پلاننگ کیلئے 102ترقیاتی منصوبوں پہ لوکل گورنمنٹ کام کر رہی ہے اور سب سے زیادہ لوکل گورنمنٹ ترقیاتی منصوبے ضلع غذر کے پسماندہ علاقوں میں کیا جارہا ہے اس کے علاہ گلگت سمیت، دیامر، گھانچہ اور نگر ،و دیگر اضلاع میں بلدیاتی ادارے ترقیاتی منصوبوں پہ کام کر رہی ہیں وزیر اعلیٰ کے ہدایت پہ ان تمام اضلاع میں خواتین کے سماجی ترقی ہنر مند سینٹروں کے15 اور کلچرل کے فروغ کیلئے 5منصوبوں پہ کام تیزی سے مکمل ہونے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے تکمیل سے پورے صوبے میں دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی لوکل گورنمنٹ ادارے عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کیلئے اپنی زمہ داری سے کبھی غافل نہیں رہے انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو عوام کے خدمت کیلئے سرف کیا وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے گلگت بلتسان کے عوام کے ترقی اور خوشحالی کیلئے درررس اقدامات کیئے ہیں جبکہ چیف سیکریٹر ی صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں انہوں آخر میں اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال میں اس سے بڑھ کے لوکل گونمنٹ ادارے اپنی کارکردگی دینگے اور صوبائی حکومت کے ترجیحات پہ پورا اترنے کی کوشش کرینگے ہمارا مقصد اور نصب العین عوام کی خدمت ہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ