گلگت 30 اپریل ہنزہ نیوز(پ ر)محکمہ خوراک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز ایک مقامی روزنامے میں شائع ہونے والی خبر جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہا * بلتستان ریجن کی 67 ہزار گندم کی بوریاں غبن کی گئی ہیں *سراسر غلط،بے بنیاد اور من گھڑت ہے اور حقیقت کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔پریس ریلیز میں واضح کی گئی ہے کہ گندم کی ایک بوری چوری ہوئی ہے اور نہ غبن کیا گیا ہے۔محکمہ خوراک گلگت بلتستان کو پاسکو سے جو بھی گندم ملتی ہے 1998کے مردم شماری کے مطابق تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر پہنچائی جاتی ہے۔حال ہی میں ایک لاکھ گندم کی بوریاں وفاقی و صوبائی حکومت کی کوششوں سے ریلیز ہو کر گلگت بلتستان کو سپلائی بھی شروع ہو چکی ہے جس سے گلگت بلتستان کے عوام کو وافر مقدار میں گندم دستیاب ہوگا۔پچھلے کئی سالوں سے گندم کی خریداری کے مد میں پوری ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئیے موجودہ حکومت نے اقدامات کئیے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ کیلئے گندم کی سپلائی میں تعطل نہیں ہوگا۔گلگت بلتستان کے تمام سیاسی و سماجی اکابرین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اسطرح کے غیر مصدقہ اور مبہم بیانات اخبارات میں شائع کر کے عوام الناس میں بے چینی پیدا نہ ہونے دیں
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر