ہنزہ نیوز اردو

بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان آمد سے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کے بارے میں خوشخبری دینگے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)پاکستان پیپلز لائرز فورم گلگت بلتستان کا اجلاس زیر صدارت ایڈووکیٹ جاوید احمد منعقد ہوا۔اجلاس میں بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی سرزمین آمد کے موقع پر پیپلز لائرز فورم کے لائحہ عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جاوید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان آمد سے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کے بارے میں خوشخبری دینگے۔گلگت بلتستان کی15لاکھ عوام کو روز اول سے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو گلگت بلتستان کو روز اول سے کالا قانون کا خاتمہ سمیت خودمختار عبوری نظم دے کر یہاں کے عوام کو عالمی سطح پر شناخت دے دی ہے۔سبسڈی گلگت بلتستان کی عوام کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے جو مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر پیپلز پارٹی واحد جمہوری جماعت ہے جس نے اس سازش کو بھی ناکام بنادیا ہے اب بھی گلگت بلتستان کی عوام پر امید ہیں کہ بلاول کی آمد کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لئے آواز پرزور انداز میں اٹھایا جائے گا۔اس موقع پر ایڈووکیٹ شاہد عباس، ایڈووکیٹ شبیر احمد، ایڈووکیٹ مظہر حسین و دیگر وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر پیپلز لائرز فورم صوبائی قیادت کے ساتھ مل کر ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اور حقوق گلگت بلتستان کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔اور حق ملکیت وحق حاکمیت کیلئے ہر سطح پرقانونی جنگ بھی لڑے گی۔

مزید دریافت کریں۔