ہنزہ نیوز اردو

بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سٹاف نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا جس کی بدولت میرے بالا افسران نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ترقی دے کر ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی ذمہ داریاں سونپ دی اور انشا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین) بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سٹاف نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا جس کی بدولت میرے بالا افسران نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ترقی دے کر ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی ذمہ داریاں سونپ دی اور انشااللہ ان کی توقعات پر اتر تے ہوئے ضلع ہنزہ کے عوام کی خدمت کر وں گااور مجھے امید ہے کہ جس طریقے سے میرے سٹاف نے میرے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مجھ کامیاب کیا ہے اسی طرح نئے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہر یار آحمد کے ساتھ سٹا ف تعاون کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کرینگے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار ایک قابل ایماندار اورمیرٹ پر کام کرنے والا افسر ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاورق کی ترقی ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ افس کے سٹاف کی جانب سے الوداعی اور نئے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہاپنے ایک سال مدت میں افس سٹاف نے میری رہنمائی کی ہے اور سٹاف نے بھی میرے احکامات کو بغیر کسی شکایات کے دن ہو یا رات پوری کر چکے ہیں۔ ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مزید کہا کہ ہنزہ کے باشعور اور پڑھے لکھے عوام ہیں بحیثیت اے سی میرے ساتھ انتہائی تعاون کیا اور امید ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ عوام کی مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کروں گا۔اس موقع پر سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ نے سٹاف کی جانب سے الوداعی کلمات ادا کرتے ہوئے کہ بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سٹاف کے ساتھ مل جل کر کام کیا اور اپنی قابلیت کے مطابق کر ہماری رہنمائی کی ہے چھوٹا ہو یا بڑا شفقت اور پیار سے ہمیں دفتری کام سکھیا جس کا ہم شکر گزار ہے ۔تقریب کے اختتام پر اے سی سٹاف کی جانب سے مختلف تحائف بھی پیش کئے گئے۔

مزید دریافت کریں۔