ہنزہ نیوز اردو

ایک گھرمیں تین سیٹیں ہونے کے علاوہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے یکسر نظر اندر کرنے پر پاکستان مسلم لیگ یوتھ وینگ ہنزہ کے نائب صدر سلمان علی سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ); ایک گھرمیں تین سیٹیں ہونے کے علاوہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے یکسر نظر اندر کرنے پر پاکستان مسلم لیگ یوتھ وینگ ہنزہ کے نائب صدر سلمان علی سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔ پی ایم ایل ا ین یوتھ ونگ ہنزہ کے نائب صدرسلمان علی جو کہ ان دنوں سانحہ علی آباد میں ہونے والی ناخوشگوار واقعہ کے بعد عدالتی فیصلے کی روشنی میں ضلع غذر گاہکوچ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار وممبران گلگت بلتستان اسمبلی میں حلقہ6ہنزہ کے ایک ہی گھر سے دو نما ئندے کے علاوہ سابق گورنر میر غضنفر علی خان بھی اُسی گھر سے تعلق رکھتے ہیں اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کیصوبائی قیادت کی عدم دلچسپی اورکارکنوں کی حوصلہ شکنی کی وجہ سے پارٹی کو خیر باد کہ رہا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2015میں ہونے والی گلگت بلتستان کے جنرل انتخابات میں علاقے کے نمائندے کو کارکنوں کی محنت سے بھاری اکثیرت سے جتوایا گیا جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف اور صوبائی پا رٹی قیادت نے اُسی خاندان کو ہی جی بی اسمبلی میں خواتین کے سیٹ سے بھی نوازہ گیا جبکہ ایک سال بعد علاقے کا وفاقی حکومت نے منتخب نمائندہ میرغضنفر علی خان کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کر دیا جس بعد ہی حلقے میں ضمنی انتخابات کرایا گیا اس میں بھی صوبائی قیادت سے بغیر مانگیں پارٹی کارکنوں کی انتھک کوشش الیکشن میں جانی و مالی اخراجات کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے کو ہی ہنزہ حلقہ6ضمنی انتخابات میں بھی کامیاب کر ایا ۔ اس محنت کا صلہ میں ایک ہی گھر سے تین سیٹیں اور صوبائی قیادت کی عدم دلچپی اور کارکنوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے کے علاوہ عوام ہنزہ کے امیدوں کے ساتھ مذاق کرنے کی وجہ سے تنگ آکر بحیثیت پی ایم ایل این کارکن اوریوتھ ونگ کے نائب ہنزہ سے استفعی دے رہا ہوں ۔ 

مزید دریافت کریں۔