ہنزہ نیوز اردو

ایکساائز اینڈ ٹیکسشین گلگت بلتستان سکریٹری احسان اللہ بھٹہ ہنزہ نگر ٹرانسپورٹ یونین اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ کے حکام سے ملاقات کر رہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ٹریفک نظام کو درست کرنے کے لئے محکمہ کے پاس جو بھی وسائل ہے استعمال کیالا یا جائے جس کے لئے ڈسٹر کٹ انظامیہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکششن کے ساتھ بھر پور تعاون کرئیگی۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشین گلگت بلتستان کے سکریٹری احسان اللہ بھٹہ نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ اور نگر کے دورہ پر ایکسائز ہنزہ کے افس میں ٹرانسپورٹ یونین ہنزہ اور گوجال کے صدور کے علاوہ دیگر ٹرانسپورٹ اداروں اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ کے ساتھ گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ خصوصاً مین بازار علی آباد ، سوسست میں نجی ہو یا سرکاری ٹرانسپورٹ ادارے شہر سے باہر نکالا جائے تاکہ عوام اور راہ گیروں کے لئے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے سرکاری و غیر سرکاری ٹرانسپورٹ ادارے یکساں ہے ہر ایک کے ساتھ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشین برابر کا سلوک کرئیگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ اور نگر روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی مکمل معائینہ کرتے ہوئے فٹنس سرٹیفکٹ جاری کرے تاکہ کسی بھی ٹرانسپورٹ حدثہ پیدا نہ ہو۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کے سیکرٹری احسان اللہ بھٹہ نے مزید کہا کہ بغیرا ڈہ ٹرانسپورٹرز کو شہر کے اندر سے نکالے تاکہ علاقے کے عوام ، خواتین، طلباء اور دیگر رہ گیروں کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کی جانے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے ۔اس سے قبل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے ضلع نگر میں تعمیر کی جانے والی ایکسائز اینڈ ٹیکسشین افس کے سائیڈ کا معائینہ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے حکام کو محکمہ ایکسائز کے دفتر پر خرچ ہونے والی رقم کو فوری طور پر ریلز کرنے کو کہا۔ جبکہ دوسری جانب سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نے پاک چین سرحدی سوست میں ایکسائز پولیس چیک پوسٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جہاں پر علاقے کے عمائدین سرکاری و غیر سرکاری ادارں کے سربراہان کثیر تعداد میں شریک ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوست چیک پوسٹ ایک انتہائی حساس پوئینٹ ہے جہاں سے دنوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے تاجر اور سیاح کی آمدرفت ہوتی ہے ایکسائز عملے کو 24گھنٹے چوکس رہنے کی احکامات جاری کر دیا۔ سکرٹری ایکسائز ائنڈ ٹیکسشن ضلع ہنزہ اور نگر سید یاسر حسین نے دنوں اضلاع میں ٹرانسپورٹ کے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ ہذا کی گزشتہ ایک سالوں کی کارکردگی رپورٹ تفصیلی طور پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسشین گلگت بلتستان کو بریفنگ دیا۔ جبکہ دوسری جانب ضلع ہنزہ اورنگر ٹرانسپورٹ یونین کے صدر خوش آمدین اور گوجال ٹرانسپورٹ کے صدر سگی علی نے ٹرانسپورٹروں کو درپیش ہونے والی مسائل سے آگاہ کیا۔ 

مزید دریافت کریں۔