ہنزہ (نمائندہ):ہنزہ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف ڈبلیو اونے چپورسن گوجال کے معدنیاتی وسائل پہ قبصہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان ڈاکڑر احسان محمود سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بات کی سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے علاقے کو قابض عناصر سے جلد از جلد خالی کرائے۔ ایف ڈبلیو اوکا کام وسائل پر قبصہ کرنا نہیں ہے وہ اس علاقے کی تعمیروترقی کے لیے کوشاں رہے۔روڈ بنائے جو اس کے زمداریاں ہیں و نبائے۔چپورسن کے تمام تر وسائل وہاں کے آبائی باسیوں کا حق ہے ان سے ان کا حق کوئی زبردستی چھین نہیں سکتا ہے۔اگر ایسا نہیں ہوا اور وسائل کو غصب کرنے کی کوشش کی گئی تو ہنزہ کا پُر امن ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس حوالے سے فورس کمانڈر گلگت بلتستان اپنا کردار ادا کرینگے۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ